وکٹوں میں گڑبڑ اور ٹیم سلیکشن پر سابق کوچ افریقن انتظامیہ پر برس پڑے

وکٹوں میں گڑبڑ اور ٹیم سلیکشن پر سابق کوچ افریقن انتظامیہ پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ( نیٹ نیوز )سابق جنوبی افریقی کرکٹر اور کوچ رے جیننگز نے وکٹوں میں گڑبڑ اور پروٹیز ٹیم کی سلیکشن پر جنوبی افریقی ٹیم انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے باوجود انکی حکمت عملی بیک فائر کر گئی ، جس انداز سے وکٹوں میں جان بوجھ کر تبدیلی کی گئی اس نے کم و بیش ہوم ٹیم کو سیریز سے محرومی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، اس طرح کی وکٹیں تیار کرنا جنوبی افریقہ کیلئے سودمند ثابت نہیں ہوا کیونکہ اب بھارت کے پاس بھی موثر پیس اٹیک موجود ہے ، انکے سپنرز بھی ایسی وکٹوں پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے جنوبی افریقی ٹیم کے انتخاب پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلیکشن مکمل طور پر ناکام ہے کیونکہ جس طرز کی وکٹیں بنائی گئیں ان پر سپنرز بھی کامیابی کے ساتھ باؤلنگ کر سکتے ہیں۔ وننگ کلچر قائم رکھنے کیلئے افریقہ کو اپنی بہترین الیون ہمہ وقت کھلانی چاہئے۔