پہلا کینن فوم چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15فروری سے شروع ہوگا ،شیخ ابراہیم

پہلا کینن فوم چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15فروری سے شروع ہوگا ،شیخ ابراہیم

لاہور (سپورٹس رپورٹر) گولڈ ن سٹار کرکٹ کلب کے زیراہتمام پہلا کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 15فروری سے شروع ہو گا۔ٹورنامنٹ کمیٹی کے پیٹرن انچیف شیخ محمد ابراہیم نے گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے صدر واصف زمان ،لائینز کلب ممبر شفیع اللہ خان اور سیکرٹری ٹورنامنٹ کمیٹی شہباز علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں لاہور ایسٹ زون سے ملحقہ 57ایکٹیو اور نان ایکٹیو کلبوں کے ساتھ ساتھ لاہور ہائی کورٹ بار کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔شیخ محمد ابراہیم نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو سپانسر کرنے کا مقصد گراس روٹ لیول پر کرکٹ کا فروغ ہے اورلاہور ایسٹ زون میں ٹورنامنٹ کروانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ فیصل آباد ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری اعجاز فاروق نے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں کردار دا کرنے کے لئے ترغیب دی پاکستان کرکٹ کو اعجاز فاروق جیسے کرکٹ آرگنائزرز کی اشد ضرورت ہے۔شیخ محمد ابراہیم نے اعلان کیا کہ ٹورنامنٹ کے فائنل سے ایک روزقبل سجال کا نمائشی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ بھی کروایاجائے گا۔گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے صدر واصف زمان نے اس موقع پر ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے بھر پور تعاون کرنے پر شیخ محمد ابراہیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرکٹ کے فروغ کی طرف پہلا قدم ہے ۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں شیخ محمد ابراہیم ،واصف زمان اور شفیع اللہ خان نے ٹورنامنٹ کے ڈراز بھی نکالے۔جن کا اعلان آج کیا جائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی