اوبراور ایچ بی ایل پی ایس ایل2018 سپانسرکرینگے

اوبراور ایچ بی ایل پی ایس ایل2018 سپانسرکرینگے

کراچی(آن لائن) عالمی اسمارٹ فون کی ایپ اوبر اورپاکستان کرکٹ بورڈ (کے درمیان آئندہ منعقد ہونے والی پاکستان سپر لیگ 2018ء کے لیے شراکتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس مقصد کے لیے اوبر پاکستان اور اندرون ملک و بیرون ملک پاکستان کرکٹ کے حقوق رکھنے والی اسپورٹس ایجنسی ٹرانس گروپ کے درمیان لاہور میں ایک معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔اس شراکت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اوبر پاکستان کے جنرل منیجر، صفی شاہ نے کہا،’’ہم آئندہ منعقد ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے لیے پارٹنر بننے پر بہت پر جوش ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر جنرل منیجر، صہیب شیخ نے کہا،’’ایچ پی ایس ایل برانڈز کواپنی پروڈکٹس کو فروغ دینے کے لیے بڑے پروموشنل پلیٹ فارمز میں سے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ اوبر اس ٹورنامنٹ میں ٹیم پاکستان کے سفر کو سپورٹ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...