وزیر کھیل اورسیکرٹری سپورٹس فلسطین روانہ

وزیر کھیل اورسیکرٹری سپورٹس فلسطین روانہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان القدس اشریف او آئی سی یوتھ کیپٹل 2018ء کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے گزشتہ روز فلسطین روانہ ہوگئے۔افتتاحی تقریب الموقاتا صدارتی کمپاؤنڈ میں منعقد ہورہی ہے، القدس اشریف او آئی سی یوتھ کیپٹل 2018ء 6سے8فروری تک جاری رہے گی، پروگرام کا مقصد عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنا اور فلسطینی نوجوانوں کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی