پاکستانی انڈر19ٹیم کے کھلاڑیوں نے راہول ڈریوڈ کو گرویدہ بنالیا
ممبئی(نیٹ نیوز)انڈر19ورلڈ کپ میں پاکستان کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو گرویدہ بنالیا۔پاکستان انڈر 19ٹیم سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہرہوئی لیکن بھارتی ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو پاکستانی ٹیلنٹ بھاگیا۔ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر وطن پہنچی توممبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راہول ڈریوڈ نے قومی بولرشاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی اور پاکستانی ٹیلنٹ کو سراہا۔پاکستان ٹیم کو انڈرنائنٹین ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ آئرلینڈ، سری لنکا اور ساتھ افریقہ کیخلاف کامیابی حاصل کیں۔