قومی ون ڈے کپ، اسلام آباد نے پشاور کو 233 رنز سے ہرا دیا

قومی ون ڈے کپ، اسلام آباد نے پشاور کو 233 رنز سے ہرا دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ریجنل ون ڈے کپ میں عابد علی کی تاریخ ساز ڈبل سنچری کی بدولت اسلام آباد نے پشاور کو 233 رنز کے واضح مارجن سے ہرا دیا، عابد علی نے 209 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، راولپنڈی نے فاٹا کو ہرا کر پانچویں کامیابی حاصل کی۔ اسلام آباد نے مقررہ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 374 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، عابد علی نے 209 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، فیضان ریاض 76 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جواب میں پشاور کی ٹیم 141 رنز پر ڈھیر ہو گئی، نبی گل 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، شاہد یوسف نے 3 جبکہ رضا حسن، نعمان علی اور احمد بشیر نے 2، 2 وکٹیں لیں، دوسرے میچ میں راولپنڈی نے فاٹا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا کر پانچویں فتح حاصل کی، فاٹا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے، خوشدل شاہ 96، مختار احمد 77 اور کپتان فواد خان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، یاسر علی اور سعود شکیل نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں راولپنڈی نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر 5 وکٹوں پر پورا کیا، سعود شکیل نے 134 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، افتخار احمد 91 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے، سہیل اختر نے 2 وکٹیں لیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی