لندن پہلے اتھلیٹکس ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا

لندن پہلے اتھلیٹکس ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا

لندن (نیٹ نیوز) لندن سٹیڈیم رواں برس جولائی میں پہلے ایتھیلٹکس ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، 14 جولائی سے شروع ہونے والے دو روزہ میگا ایونٹ میں ٹاپ آٹھ ممالک کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ برٹش ایتھلیٹکس کے اعلامیئے کے مطابق ورلڈ کپ میں میزبان برطانیہ کے علاوہ امریکہ، چین، جرمنی، فرانس، جمیکا، جنوبی افریقہ اور پولینڈ کی ٹیموں کے ایتھلیٹس مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، آٹھوں ٹیمیں ایک مرد اور ایک خاتون ایتھلیٹ پر مشتمل ہوں گی۔ برٹش ایتھلیٹکس چیئر رچرڈ بوکر نے کہا کہ یہ ورلڈ کلاس ایونٹ ہو گا جس میں نیشنز ایک دوسرے کی آمنے سامنے ہوں گی اور شائقین کو سپر سٹارز ایتھلیٹس کے درمیان زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...