انگلش کاؤنٹی کلب سسکس نے افغانستانی سپنر راشد خان کی خدمات حاصل کر لیں

انگلش کاؤنٹی کلب سسکس نے افغانستانی سپنر راشد خان کی خدمات حاصل کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نیٹ نیوز) انگلش کاؤنٹی کلب سسکس نے رواں برس شیڈول نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے افغانستانی سپنر راشد خان کی خدمات حاصل کر لیں۔ راشد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سسکس سے معاہدہ کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، کاؤنٹی میں نامور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جس کا مجھے فائدہ ہو گا۔ سسکس کلب حکام نے کہا کہ راشد خان باصلاحیت سپنر ہیں ان سے معاہدے کے بعد ہماری باؤلنگ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔