اپالو کلب نے پہلا چوہدری محمد حسین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پہلے چوہدری محمد حسین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپالو کلب نے ماڈل ٹاؤن گرینز کو 37 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اپالو کلب سات وکٹوں پر 298 رنز بناسکی۔ تیمور سلطان نے 61، احسن بھٹی نے 88 اور محمد اخلاق نے 90 رنز کی اننگز کھیلی، ایاز تصور نے 25 رنز بنائے، ندیم اکمل نے 3، میر واعظ نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ماڈل ٹاؤن گرینز 261 رنز بناسکی۔ سعد اللہ غوری نے 59، لقمان بٹ نے 70، وہاب ڈار نے 61 رنز بنائے۔ محمد رمیض اور نثار احمد نے دو، دووکٹ حاصل کئے۔