کرکٹراظہر علی کے بیٹے کی باؤلنگ کراتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کرکٹراظہر علی کے بیٹے کی باؤلنگ کراتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کے بیٹے کی بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ اظہر علی نے بھی اپنے کیریئر کا آغاز لیگ اسپنر کی حیثیت سے کیا تھا۔سابق کپتان اظہرعلی کے بیٹے کو کرکٹ کا بہت شوق ہے ۔پہلے وہ اپنے والد کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم آیا کرتے اور والد کی موجود گی میں بیٹنگ کا شوق پورا کرتے تھے۔اب قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ کی سرگرمیاں نہیں ہو رہیں تو اظہر علی کے بیٹے نے گھر سے ملحقہ پلاٹ میں بولنگ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے ۔اذان کا بولنگ کا ایکشن خاصا متاثر کن ہے، جس طرح وہ بال پھینک کر اپنا ایکشن ختم کرتے ہیں وہ دیکھنے کے لائق ہے ۔اظہر علی نے بیٹے کے بولنگ ایکشن کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی تو وہ وائرل ہو گئی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...