دوسرا امن گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بوم بوم الیون نے جیت لیا

دوسرا امن گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بوم بوم الیون نے جیت لیا

لاہور (پ ر) دوسراامن گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بوم بوم الیون نے جیت لیا ،فائنل معرکے میں ٹائیگر الیون کو 8 وکٹوں سے شکست ۔ٹیسٹ کرکڑ محمد آصف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔تفصیلات کے مطابق معروف سپورٹس آرگنائز یاسر عباس جٹ نے پا ک فوج کے شہدا ء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاک فوج لورز کونسل ناظر لبانہ کے زیر اہتمام دوسر ے امن گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2018 کاانعقاد کیا ۔ جس میں 12ٹیموں نے حصہ لیا،10دس اوورز پر مشتمل امن گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل میچ گورنمنٹ پرائمری سکول ناظر لبانہ کرکٹ گراؤنڈ پر بوم بوم الیون اور ٹائیگر الیون کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔ٹائیگر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے ۔حمزہ نے 45 اور عمران غفار نے 70 رنز بنائے۔ بوم بوم الیون کے فاسٹ باؤلر طیب یحیےٰ نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ بوم بوم الیون نے مقررہ حدف2 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی دوسری گیند پر حاصل کر کے دوسراامن گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے عمران جٹ نے 73 اور طیب یحیےٰ نے 51 رنز بنائے۔اختتامی تقریب کے موقع پرٹیسٹ کرکڑ محمد آصف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔طیب یحیےٰ کو مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔مزمل جٹ کو بہترین باؤلر ،ذیشان صدیق کو بہترین بیٹسمین ،عبد الرحمن کو بہترین وکٹ کیپر اور عمران کو بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی