کے پی پولیس بہت محنت کررہی ،آج صبح تک اسما قتل کیس میں نامزد ملزم قانون کے کٹہرے میں ہوں گے:مشتاق غنی

کے پی پولیس بہت محنت کررہی ،آج صبح تک اسما قتل کیس میں نامزد ملزم قانون کے ...

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ اسما قتل کیس میں 2افراد کاڈی این اے میچ کرگیا کے پی پولیس اس حوالے سے مستعدی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے ،آج صبح تک اس کیس میں نامزد ملزم قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔

نجی چینل ”دنیا نیوز“کے پروگرام”دنیا کامران خان کے ساتھ “گفتگوکرتے ہوئے مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ پشاورکی فرانزک لیب نے بھی کام شروع کردیا اب ہمیں پنجاب کی لیب سے ٹیسٹ نہیں کراناپڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ عاصمہ کے قاتل کوبھی جلد دبئی سے گر فتارکرلیاجائےگا۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...