مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن)مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

عبدالولی خان یونیور سٹی میں 13 اپریل کو صحافت کے 23 سالہ طالب علم مشال خان کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر دیا تھا۔کیس میں 61 نامزد ملزمان میں سے 58 گرفتار ہیں، جن میں فائرنگ کا اعتراف کرنے والا ملزم عمران بھی شامل ہے۔ فرار ہونے والے ملزموں میںپی ٹی آئی کا تحصیل کونسلر عارف، طلباتنظیم کا رہنما صابرمایار اور یونیورسٹی کا ایک ملازم اسد ضیا شامل ہیں۔

اس کیس میں ستمبر2017 سے جنوری 2018 تک 25 سماعتیں ہوئیں جن میں 68 گواہ پیش ہوئے۔آج انسداد دہشت گردی کی عدالت ایبٹ آباد کے تحت ہری پور سینٹرل جیل میں کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔مشال خان کے بھائی نے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں عدالت سے انصاف ملے گا اور ان کے بھائی کے قاتلوں کو سزا ملے گی۔

خیال رہے کہ ہری پور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج فضل سبحان نے مشال خان قتل کیس کا فیصلہ گزشتہ ماہ 27 جنوری کو محفوظ کیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /مردان /اہم خبریں