غرب اردن میں حملہ آورکا چاقوسے حملہ،ایک یہودی آباد کار ہلاک

غرب اردن میں حملہ آورکا چاقوسے حملہ،ایک یہودی آباد کار ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی پولیس نے کہاہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی نے چاقو گھونپ کر یہودی آباد کار کو قتل کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ارئیل کے مقام پر پیش آیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ نامعلوم فلسطینی حملہ آور نے ارئیل یہودی کالونی کے قریب ایک آباد کار کو چاقو گھونپا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور واردات کے بعد جائے وقوعہ سے بہ حفاظت فرار ہوگیا۔ اس کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق فلسطینی نوجوان نے ایک بس اسٹینڈ کے قریب یہودی آباد کار پر چاقو سے حملہ کیا۔ اسے زخمی حالت میں تل ابیب کے قریب بتاح تکفا میں بلنسن اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فوجی افسر نے حملہ آور کی شناخت کرلی ہے۔

فوجیوں نے اس کے تعاقب کی کوشش کی مگر وہ اپنی گاڑی کے ساتھ فرار ہو گیا۔مقتول یہودی آباد کار کی شناخت ایتمار بن گال کے نام سے کی گئی ہے اور اس کی عمر چالیس سال ہے۔ وہ نابلس میں ھاربراکھا یہودی کالونی میں ایک اسکول میں استاد ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...