ماں کی خواہش پر ننھے بچے کی سالگرہ کی تقریب کا دبئی پولیس میوزیم میں انعقاد

ماں کی خواہش پر ننھے بچے کی سالگرہ کی تقریب کا دبئی پولیس میوزیم میں انعقاد

دبئی (این این آئی)دبئی کی پولیس نے ایک ماں کی درخواست پر اس کے آٹھ سالہ بچے کی سالگرہ کی تقریب کا اپنے عجائب گھر میں اہتمام کیا ہے۔ یہ بچہ بڑا ہوکر پولیس اہلکار بننا چاہتا ہے اور اس کی ماں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اس کی سالگرہ کی تقریب پولیس میوزیم میں منعقد کی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس اکادمی نے میوزیم اسکوائر میں سالگرہ کی تقریب کا ا نعقاد کیا۔ دبئی پولیس نے سالگرہ کے کیک اور تفریح کا بھی بندوبست کیا اور اس کے بینڈ نے اپنی موسیقی سے شرکاء کو محظوظ کیا ۔

اس موقع پر عجائب گھر کو محکمہ سیاحت کی لگڑری کاروں سے بھی سجایا گیا تھا۔

مزید : عالمی منظر