ایرانی پارلیمنٹ میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنڈنگ کے انسداد کا بل معلق

ایرانی پارلیمنٹ میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنڈنگ کے انسداد کا بل معلق

تہران(این این آئی)ایران میں پارلیمنٹ کے رکن محمد جواد ابطحی نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد سے متعلق قانونی بِل کے حوالے سے فیصلہ معلّق کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابطحی نے اپنے ملک کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ مغربی دباؤ کے سامنے جھک گئی اور پارلیمنٹ کے انکاری موقف پر غور کیے بغیر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ سے متعلق بین الاقوامی معاہدے کیے، ابطحی نے باور کرایاکہ حکومت پارلیمنٹ پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد سے متعلق قانونی بِل کی منظوری کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے پارلیمنٹ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے مفادات اور خود مختاری کے دفاع کے واسطے باعزّت اور قوی موقف اختیار کریں۔

مزید : عالمی منظر