بھارت میں طلبا کا کالج کارڈ گلے میں پہنے پکوڑے بیچ کر احتجاج

بھارت میں طلبا کا کالج کارڈ گلے میں پہنے پکوڑے بیچ کر احتجاج

نئی دہلی (این این آئی)پکوڑے بیچنے کو روزگار کا بہتر ذریعہ قرار دینا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا، بنگلورو میں طلبا نے پکوڑے بیچ کر احتجاج کیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گلے میں کالج کے کارڈ ڈالے طلبا نے پکوڑے بیچنے کا کیمپ لگایا، کیمپ میں دس دس روپے میں مودی پکوڑا، امیت شاہ پکوڑا، یڈی پکوڑا رکھے گئے تھے تاہم مودی کی آمد سے قبل مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے کہ مودی نے ایک حالیہ انٹرویو میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنے پر پکوڑے بیچنے کو روزگار کا بہتر ذریعہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ پکوڑے بیچنے والا یومیہ دو سو روپے کما لیتا ہے

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...