شمالی کوریا،پارلیمنٹ سربراہ 22رکنی وفد سمیت جنوبی کوریاکا دورہ کریں گے

شمالی کوریا،پارلیمنٹ سربراہ 22رکنی وفد سمیت جنوبی کوریاکا دورہ کریں گے

پیانگ یانگ(صباح نیوز)شمالی کوریا سرمائی اولمپکس کے دوران جنوبی کوریا کیساتھ دونوں ممالک کے درمیان تناو میں کمی پرسالوں بعد اعلیٰ سطح وفد بھیج رہاہے۔جنوبی کوریا کی وزارت یونیفیکیشن کے مطابق شمالی کوریا علامتی سربراہ کم یانگ نیم کی قیادت میں 22رکنی وفد جمعے کو جنوبی کوریاپہنچے گے۔سرمائی اولمپکس کے افتتاحی تقریب کے موقع پر دونوں ملکوں کی ٹیمیں ایک ہی پرچم تلے مارچ کریں گی۔شمالی کوریا نے سرمائی اولمپکس کے موقع پر ثقافتی طائفہ بھیجنے کی بھی تجویز دی ہے۔جنوبی کوریا کی وزارت یونیفیکیشن نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کاوفد مونگیونگ بونگ 92کشتی میں شمالی کوریا کا دورہ کرے گا۔

جس کو خصوصی طور پر اجازت دی جائیگی۔ واضح رہے 2010سے شمالی کوریا کی کشتیوں کی جنوبی کوریا کے ساحلوں بندرگاہوں میں داخل ہونے پرپابندی ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...