بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ‘آفتاب کھوکھر

بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ‘آفتاب کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (بیورورپورٹ) دنیا بھر کی طرح لبنان میں پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر نے یوم یک جہتی کشمیر پر شاندار سمینار منعقد کیا لبنان یونیورسٹی میں تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر ولید البلیدی،فرانس انسانی حقوق کمیٹی کے نائب چئیرمین ڈاکٹر مچل گلیمی،لبنان یونیوسٹی کی سیاسی سائینس کی پروفیسر ماری لنکرم،عرب لیگ کے اقتصادی مشیر جمیل چاریونکی نے خطاب کیا جبکہ دیگر دانشوروں،پاکستانی کمیونٹی،میڈیا کے نمائندوں اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔سفیر پاکستان آفتاب کھوکھر نے مسئلہ کشمیر بھارتی ہٹ دھرمی۔مظالم اور پاکستانی موقف پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہا ہے بلکہ کشمیریوں پر سات لاکھ فوج کے ذریعے ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ بھارت نہ تو عالمی اداروں کی منظور کردہ قرار دادوں کو عملی جامہ پہنا رہا ہے اور نہ ہی کشمیریوں پر بلم و ستم بند کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور اسکی عوام کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ اب یہ عالمی کمیونٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو مجبور کرے کہ وہ کشمیریوں کو آزادانہ طور پر عالمی اداروں کی منظور کردہ قرادادوں کے مطابق اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے دے، مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے صرف عالمی اداروں کو ہی نہیں بلکہ دونوں ملکوں پر اثر رسوخ رکھنے والوں کو بھی ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے۔ مقررین نے کہا کہ آج دنیا میں کسی ملک کو زبردستی قبضہ کرکے علاقے میں ماحول کو خراب کر نے کے مترادف ہے اور انسانوں کی جانوں کو نقصان پہنچانا انسانی حقوق کی شدید مخالفت ہے۔

مزید :

عالمی منظر -