شامی فوج نے کلورین گیس استعمال کی،ثبوت موجود ہیں، نکی ہیلی

شامی فوج نے کلورین گیس استعمال کی،ثبوت موجود ہیں، نکی ہیلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (صباح نیوز)اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شامی فوج نے کلورین گیس استعمال کی جس کے ثبوت موجود ہیں۔گزشتہ روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں نکی ہیلی نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کی نئی رپورٹیں نمودار ہوئی ہیں۔امریکی سفیر نکی ہیلی نے کونسل کے ارکان کو بتایا کہ ہمارے پاس ایسی رپورٹیں موجود ہیں کہ (بشار الاسد )کی حکومت نے حالیہ ہفتوں کے دوران اپنے ہی عوام کے خلاف کلورین گیس استعمال کی۔انہوں نے کہا کہ درجنوں متاثرین نے اِس بات کا ثبوت پیش کیا ہے۔شام میں طبی گروپ اور امدادی کارکنان نے رپورٹیں دی ہیں کہ متعدد شہریوں کے جسم پر کلورین گیس کے نشانات دیکھے گئے ہیں، جن میں سانس لینے میں دقت اور کپڑوں سے کلورین گیس کی بو شامل ہے، جس سے قبل رات گئے صوبہ ادلب کے سراقب قصبے پر کیمیائی گیس کے حملے کی رپورٹیں موصول ہوئی تھیں۔

مزید :

عالمی منظر -