کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،پاکستانی ہائی کمشنرجنوبی افریقہ

کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،پاکستانی ہائی کمشنرجنوبی افریقہ

جوہانسبرگ(بیوروچیف)جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشن ڈاکٹر سہیل احمد خان نے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے،بھارت مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم سے باز آ جائے،ورنہ دنیا میں اسے تنہا کر دیں گے،اس موقع پر مفتی ہزاروی ،مہمان خصوصی پرنس آف سوازی لینڈ،پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین امانت علی تارڑ اور پاکستانی کمیونٹی بڑی تعداد میں موجو د تھی،ڈپٹی ہائی کمشنر نے صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے۔

مزید : عالمی منظر