دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، اوورسیز رہنما

دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، اوورسیز رہنما

جوہانسبرگ (بیوروچیف )اورسیز پاکستانی یونٹی کے رہنما سید احمد ولید بخاری اور پاکستانی بزنس مین شہباز پرنس نے کابل میں ہونے والی دہشت گردی کی پرزورمذمت کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور حملے شہید ہونے والے افسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ اور ساتھ یہ پیغام دیا کہ ہم سب پاکستانی قوم متحد ہو کر پاکستان فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں وہ دن دور نہیں ہے کہ جب دہشت گردوں کا مکمل نام ونشان بھی نہیں رہے گا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...