ایران امریکا سے مقابلے کی بھرپور طاقت رکھتا ہے، پاسداران انقلاب

ایران امریکا سے مقابلے کی بھرپور طاقت رکھتا ہے، پاسداران انقلاب

تہران(این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہاہے کہ عراق اور شام کی افواج ایران کے لیے تزویراتی گہرائی کی حیثیت رکھتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ایران اس امر کی پوری قدرت رکھتا ہے کہ وہ امریکا کا مقابلہ کرے۔ سلامی نے واضح کیا کہ ایران اپنے خلاف عسکری آپشن کو ایک قائم حقیقت شمار کرتا ہے۔ کسی بھی ممکنہ مقابلے میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کو میزائلوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ سلامی نے باور کرایا کہ عراق اور شام کی فوجیں ایران کے لیے دفاعی تزویراتی گہرائی کی حییثیت رکھتی ہیں۔ دشمن کے ساتھ جھڑپ کی بہترین حکمتِ عملی یہ ہے کہ وہ ایران سے دور علاقوں میں ہوں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...