موبائل کا کھلے عام استعمال، پانچویں جماعت کا سائنس کا پرچہ وٹس ایپ کے ذریعے آؤٹ

موبائل کا کھلے عام استعمال، پانچویں جماعت کا سائنس کا پرچہ وٹس ایپ کے ذریعے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی امتحانی سنٹرز میں موبائل فون اور ناجائز ذرائع کا استعمال رْکوانے میں ناکام ہو گئی ،گزشتہ روز ہونے والا سائنس کا پیپر امتحانی سنٹرز سے واٹس اپ کے ذریعے آؤٹ ہوگیا، انتظامیہ سے 20 فیصد امتحانی سنٹرز کی انسپکشن بھی نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تحت حالیہ امتحانات میں دفعہ 144 کے باوجود گزشتہ روز پانچویں جماعت کا سائنس کا پرچہ امتحانی سنٹرز سے واٹس اپ ہو گیا۔ گزشتہ روز جب پیپر 11 بجے شروع ہو کر ایک بج کر پنتالیس منٹ پر ختم ہونا تھا لیکن پیپر شروع ہونے سے قبل ہی پیپر واٹس اپ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے سینکڑوں امتحانی سنٹرز میں موبائل فون کا استعمال عام ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی حکا،م نے کہا ہے کہ غیرقانونی ذرائع کا استعمال سختی سے منع ہے،اور موبائل فون کا استعمال کرنے والے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔