واٹر، سینی ٹیشن ٹریننگ کا مقصد حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کروانا ہے،طارق محمود
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے صدر دفتر میں منعقدہ ٹریننگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واٹر، سینی ٹیشن اور ہائی جیئن-واش ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کا مقصد بچوں کے اندر پارٹنر سکولوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صفائی کی عادات پیدا کرنا اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کروانے کی عملی تربیت دینا ہے ۔کنٹی نیوئس پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام( سی پی ڈی پی )کی ڈائریکٹر عائشہ نعمان کے مطابق صدر دفتر میں یونیسیف کے اشتراک سے واٹر، سینی ٹیشن اور ہائی جیئن-واش کے موضوع پر 3روزہ ٹریننگ کا آغازہوگیا ہے ۔
’واش ‘ ٹریننگ کے ذریعے تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء میں صفائی کی اہمیت سے آگاہی اور عملی تربیت دی جائے گی۔ جس میں ضلعی سطح پر تعینات 22ماسٹر ٹرینرز اور 10مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس شامل ہیں جو یہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی تربیت کروائیں گے تاکہ اس کے اثرات طلباء تک پہنچ سکیں ۔یہ تین روزہ ٹریننگ 6تا 8فروری بروزجمعرات تک جاری رہے گی۔