کتابیں مہذب معاشروں میں اہمیت کی حامل ہوتی ہیں،طارق بلوچ

کتابیں مہذب معاشروں میں اہمیت کی حامل ہوتی ہیں،طارق بلوچ

لاہور( کلچرل رپورٹر) کتابیں مہذب معاشروں میں بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں کتابیں انسان میں شعور بیدا ر کرکے ان میں چھپی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ایکسپو سنٹر لاہور میں اس حوالے سے کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جو خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی اس موقع پر ملک کے نامور ادیب اور افسانہ نگار طارق بلوچ صحرائی کی کتاب گونگے کا خواب نے عوام میں خوب پذیرائی حاصل کی اس کتاب کو لوگوں نے خوب پسند کیا اور اس کتاب نے میلہ لوٹ لیا جبکہ اس کتاب کی اس میلہ میں سب سے زیادہ فروخت ہوئی اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کتا ب کے مصنف طارق بلوچ صحرائی نے کہا کہ میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ میری کتاب کو خوب پذیرائی ملی ہے اور مجھے فخر ہے کہ پاکستان میں کتاب پڑھنے والے آج بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی کتابوں میں عوام کی بات کی ہے اور میری کتاب کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ میں کتاب میں آسان اور فہم الفاظ استعمال کرتا ہوں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...