50فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ بورڈ امتحانات میں نہیں بیٹھ سکیں گے ، ہایئر ایجوکیشن کمیشن مانیٹرنگ کرے گا

50فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ بورڈ امتحانات میں نہیں بیٹھ سکیں گے ، ہایئر ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) کالجز سے غیر حاضر رہنے والے اور نکمے طلبہ کی شامت آگئی ،ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالج پرنسپلز کو 75 فیصد سے کم حاضری والے طلباء کے انٹر میڈیٹ کے داخلے بھیجنے سے روک دیا۔پری بورڈ امتحانات میں50 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلباء کے بھی داخلے روکنے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں جنوری کے مہینے میں پری بورڈز امتحانات لیے گئے اور ان امتحانات میں فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلباء نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کالجز کے پرنسپلز کو جاری کئے گئے مراسلے کے بعد کالجز میں عادی غیر حاضر رہنے والے طلباء کی شامت آ گئی ہے اور وہ اب اپنی کم حاضریوں کی وجہ سے انٹر میڈیٹ امتحانات میں شامل نہیں ہو سکیں گے کیونکہ مراسلے میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ 75فیصد سے کم حاضری والے طلباء کے بورڈ داخلے نہیں بھیجیں جائیں گے ۔مراسلے میں ڈی پی آئی کالجز پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ کالجز لاہور ڈویژن پنجاب بھر میں فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے بورڈ کے داخلوں کی مانیٹرنگ کریں گے اور جن پرنسپلز نے ضوابط کے خلاف طلبہ کے داخلے بھیجے ان کے خلاف رپورٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کریں گے۔اور بعد ازاں اس رپورٹ کی روشنی میں قواعد و ضوابط سے ہٹ کر طلبہ کے داخلے بھیجنے پر کالج پرنسپلز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی گی۔

داخلے

مزید : میٹروپولیٹن 1