ڈپٹی کمشنر کا دورہ یونین کونسل 195،مرکز صحت اور سکول کی چیکنگ

ڈپٹی کمشنر کا دورہ یونین کونسل 195،مرکز صحت اور سکول کی چیکنگ

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمدنے یونین کونسل 195ہیئر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طلحہ برکی اور ڈی او لائیو سٹاک بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ یونین کونسل 195کے 100افراد میں پولٹری یونٹس کو تقسیم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک آئندہ آنے والے دنوں میں بطخیں بھی تقسیم کرے گا۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ چھوٹے خاندانوں کے فائدہ کے لئے محکمہ لائیو سٹاک بہترین کام کر رہا ہے ،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمدنے بنیادی مرکز صحت ہئیر کابھی اچانک دورہ کیا۔ڈی سی لاہور نے وہاں پر سٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کے نظام کو تسلی بخش قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بنیادی مرکز صحت کی چار دیواری پر جلد کام شروع کر دیا جائیگا۔ گورنمنٹ ہائی سکول ہیئرکے دورے کے دوران انہوں نے سکول میں صفائی ستھرائی اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔انہوں نے سٹاف کی حاضری رجسٹر بھی خود چیک کیا۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے سکول میں انسداد ڈینگی اور دیگر انتظامات کا بھی بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایم او لاہور عابد شوکت بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہورنے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو سکولوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی۔ڈی سی نے سکول میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کے لئے بنائے گئے سنٹرز کا بھی دورہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...