لاہوریوں نے زرداری قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا،عزیز الرحمن چن

لاہوریوں نے زرداری قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا،عزیز الرحمن چن

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کارکنوں کو موچی دروازہ گراؤنڈ کے کامیاب جلسے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہوریوں نے جلسے میں بھر پور شرکت کر کے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کی ولولہ انگیز قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا عوام نے موچی دروازہ گراؤنڈ کے جلسے میں بھرپور شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں بستی ہے عوام 2018 کے عام انتخابات میں ن لیگ کے کرپٹ حکمرانوں اور ملک میں فساد کی سیاست کرنے والی تحریک انصاف کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں گے۔

عزیز الرحمن چن

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...