حکومت نے یوٹیلٹی سٹور ز کارپوریشن کو دیوالیہ کر دیا،نوراللہ صدیقی

حکومت نے یوٹیلٹی سٹور ز کارپوریشن کو دیوالیہ کر دیا،نوراللہ صدیقی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ مزدوروں اور کم آمدنی والے طبقات کی آخری امید یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو نواز حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت دیوالیہ کروایا ۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں،غریب اور کم آمدنی والے شہریوں کو سستی خوراک مہیا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل مہیا کرتی ہیں مگر نواز حکومت نے غریب دشمنی میں یوٹیلٹی سٹوروں کو سبسڈی دینے کا حکم دیا اور پھر سبسڈی کی رقم دینے سے انکار کر کے انہیں دیوالیہ کر دیا۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن سے 15ہزار ملازمین کا روزگار وابستہ ہے۔سٹوروں کی بندش سے ہزاروں خاندان فاقوں کی دہلیز پر آ جائیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت غریب عوام کی سستی اشیاء کا واحد ذریعہ یوٹیلٹی سٹورز کارپویشن کے بقایا جات ادا کرے۔یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان سے ہزاروں افراد کا رزق وابستہ ہے۔حکمرانوں نے ملازمین اور ادارے کے مستقبل پرتلوار لٹکا رکھی ہے ۔پاکستان عوامی تحریک مطالبہ کرتی ہے کہ یوٹیلٹی سٹور ملازمین کو ریگرلر کیا جائے اور انکے بقایا جات فوری ادا کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے ۔

نوراللہ صدیقی

Ba

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...