آصف زرداری نے مقبول قائدین پر تنقید کر کے اپنا قد چھوٹا کیا

آصف زرداری نے مقبول قائدین پر تنقید کر کے اپنا قد چھوٹا کیا

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے مقبول قائدین پر تنقید کرکے اپنا قد مزید چھوٹا کرلیا ہے ، آصف علی زرداری نے یوم کشمیر پر بھی اپنے سیاسی ایجنڈا پر عمل کیا ہے، آصف علی زرداری پہلے سندھ کی حالت دیکھیں پھر پنجاب کی بات کریں، سندھ میں ان کی حکومت کچھ عوام کے لئے کچھ نہیں کرسکی ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے قائدین اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس ہو کر بوکھلا گئے ہیں اور اب طرح طرح کی باتیں کررہے ہیں ، یوم کشمیر پر بھی پیپلزپارٹی اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کی کوشش کرتی رہی اوریہ ہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی اپنی تیزی مقبولیت کھو رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ عوام آصف علی زداری کو سیاست سے باہر دیکھنا چاہتے ہیں ، آصف علی زرداری نے جمہوریت نے پر ہمیشہ عوام سے دھوکہ کیا ہے۔

آزاد

مزید : میٹروپولیٹن 1