آج صوبہ بھر میں بچوں کے تحفظ کا دن منایا جائے گا

آج صوبہ بھر میں بچوں کے تحفظ کا دن منایا جائے گا

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طا ہر سندھو نے کہا ہے کہ آج صوبہ بھر میں بچوں کے تحفظ کا دن منایا جائیگا اور اس دن کی اہمیت حالیہ واقعات کی وجہ سے بڑھ چکی ہے۔ہم سب کو مل کر سکولوں ،کالجز،مدارس اور ایسی جگہیں جدھر چھوٹے بچوں کی موجودگی ہو،جا کر بیداری مہم چلانا ہوگی ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بچوں کے اغوا کی روک تھام کے لیے امبر الرٹ کی طرز پر حکومت "تلاش" الرٹ سسٹم رائج کریگی۔انہوں نے سیکرٹری عاصم کمال کو ہدایت کی کہ انسانی حقوق کے پلیٹ فارم سے ضلع بھر میں قائم تعلیمی اداروں،مدارس اور ورکشاپس وغیرہ پر جاکر بیداری مہم چلائی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو سول سوسائٹی، این جی اوز،سول انتظامیہ وغیرہ تک رسائی کی ترغیب دی جائے۔

خلیل سندھو

مزید : میٹروپولیٹن 1