تحریک انصاف اقرباء پروری کا خاتمہ کرے گی،عامر احسان

تحریک انصاف اقرباء پروری کا خاتمہ کرے گی،عامر احسان

لاہور(پ ر) تحریک انصاف ٹریڈرزونگ کے نائب صدر عامر احسان بٹ نے کہاہے کہ ناکام معاشی پالیسیوں نے ملکی معیشت کو بیرونی قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک میں کرپشن اور اقربا پروری کے نظام کا خاتمہ کرے گی ۔ انشااللہ ملک وقوم کو آئی ایم ایف کے تسلط سے آزاد کرواکر حقیقی معنوں میں آزاد اور خوشحال بنائیں گے ۔ 2018 تبدیلی کا سال ثابت ہوگا ۔ کشمیری عوام پر ظلم وستم کا سلسلہ انتہائی اندوہناک ہے پاکستان کے عوام کشمیر ی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

عامر احسان

مزید : میٹروپولیٹن 1