ریلوے نے جنوری میں 2279بغیر ٹکٹ مسافر گرفتار کئے

ریلوے نے جنوری میں 2279بغیر ٹکٹ مسافر گرفتار کئے

لاہور(نمائندہ پاکستان)ڈو یژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویڑن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر ڈویڑنل کمرشل آفیسر غلام فرید نے اپنے اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز گروپ اطراف کے ہمراہ مختلف سیکشنوں پر چلنے والی مختلف ٹرینوں پر اچانک چھاپے مار کر ماہ جنوری میں 2279 مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پکڑے اور ان سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 92لاکھ سے زائد روپے وصول کرکے سرکاری خزا نے میں جمع کروادیے۔یاد رہے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کروائی جاری رہتی ہے۔اس ضمن میں بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف مختلف چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دی جاتیں ہیں جس سے نہ صرف بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے بلکہ ریلوے کی ڈوبی ہوئی آمدنی بھی وصول ہوتی ہے۔ڈی سی او ریلوے ہولار کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے کے عادی مسافروں کے خلاف مہم کو موثر طریقے سے چلایا جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں ماہ دسمبر 2017 کے مقابلے میں ماہ جنوری 2018 میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والیمسافروں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

ریلوے

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...