مسلم لیگ(ن) کا کرپشن پروگرام مزید نہیں چلے گا،تحریک انصاف

مسلم لیگ(ن) کا کرپشن پروگرام مزید نہیں چلے گا،تحریک انصاف

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف کے قائدین نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے پاس صرف ’’کر پشن پروگرام ‘‘ہے جو اب مزید نہیں چلے گا ‘مگر مچھ کے آنسو بہانے سے حکمران خود کو جیلوں میں جانے سے نہیں بچاسکتے ‘عوام کر پٹ سیاستدانوں سے ’’رشتہ ‘‘توڑ چکے ہیں اورسیاست کے میدان میں ایسے چوروں لیٹروں کا کوئی مستقبل نہیں ‘عمران خان ملک میں تبدیلی کی جنگ لڑ رہے ہیں انکے خلاف سازشیں کر نیوالے اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ لنڈا بازار میں تحر یک انصاف کے شعیب سلیمان کی جانب سے ورکرز کنونشن میں تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور ‘سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی ‘سابق صدر تحر یک انصاف پنجاب اعجاز احمد چوہدری ‘مر کزی رکن ڈاکٹر یاسمین راشد ‘میاں حامد معراج اور ظفر خان سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ (ن) لیگ قیادت کو سپر یم کورٹ کر پشن کی وجہ سے نااہل قرار دے چکی ہے اور اب اقتدار میں جانے کے بعدیہ عوام فلاح وبہبود کے پروگراموں کا دعویٰ کر رہے ہیں مگر انکے پاس کر پشن کے سواکوئی پروگرام نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس بات پر متحد ہے کہ جن لوگوں نے کر پشن اور لوٹ مار کی ہے انکو کسی صورت پار لیمنٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ملی چاہیے بلکہ کر پٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالنا ہوگااور عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی کر پشن کے خلاف تحر یک ضرور کامیاب ہوگی ۔سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا کہ حکمرانوں کی داخلی اور خارجی پالیساں مکمل ہو چکی ہیں اور اپنی نااہل کی وجہ سے حکمران ملک اور قوم پر ایسا بوجھ بن چکے ہیں جس سے ہمیں نجات حاصل کر نا ہوگا ۔اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ ملک سے آخری چور اور ڈاکوکو پکڑ نے تک اب احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...