جگر اور معدہ کی خرابی جلدی بیماریوں کا باعث بنتی ہے : پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی

جگر اور معدہ کی خرابی جلدی بیماریوں کا باعث بنتی ہے : پروفیسر ڈاکٹر غیاث ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)جلد کے امراض کے متعلق جنرل ہسپتال کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں منعقد ہونے والے پری ایلومینائی سائینٹیفک سمپوزیم کا انعقاد ہوا جس میں جلدی امراض کی علامات ، حفاظتی تدابیر اور اس مرض کے علاج کے بارے میں ڈاکٹر سعدیہ صدیقی سمیت دیگر طبی ماہرین نے تفصیلی آگاہی دی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسرڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا کہ کسی بھی مریض میں جلد کی امراض کے کئی ایک اسباب ہو سکتے ہیں اور خاص طور پر جگر اور نظام انہضام کی خرا بی جلدی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے اس لیے ہمیں پیٹ کے معاملات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ جلد کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں ،اپنے ہاتھ پاؤں کی صفائی کو یقینی بنائیں ۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ بحیثیت مسلمان اگر ہم پانچ وقت نما ز کیلئے وضو اور غسل کا بندوبست کریں تو جلدی بیماریوں سے کافی حد تک بچاؤ ممکن ہے ،اسی طرح خواتین کو اشتہار بازی کے ذریعے فروخت ہونے والی میک اپ کریموں سے اجتناب کرنا چاہیے اور اپنی سکن پر آئے روز نت نئے تجربات نہیں کرنے چاہئیں ،پروفیسر غیاث النبی طیب نے اس طرح آگاہی ورکشاپ کے انعقاد کو اہم اقدام قرار دیا جس سے طبی ماہرین کی تحقیق اورتجربات سے ڈاکٹروں اور عام آدمی کو مستفید ہونے کا موقع ملتا ہے اور انہیں علاج معالجے کی بہتر سہولتیں مہیا ہوتی ہیں ۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے امراض جلد کے شعبے کی سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ صدیقی نے کہا کہ جلد پر نمودار ہونے والی علامات کے ذریعے جگر اور معدے کے کینسر کا پتہ چل سکتا ہے اسی طرح ہیپاٹائٹس سی (کالا یرقان ) کے جراثیم کی موجودگی کا علم بھی جلدی رنگت اور ساخت سے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلدی امراض کی تشخیص اور علاج ممکن ہو چکا ہے لہذا لوگوں کو خوف میں مبتلا ہونے یا ٹوٹکوں کے پیچھے چلنے کی بجائے باقاعدہ علاج کی طرف رجوع کرنا چاہیے،ورکشاپ میں زیر تربیت ڈاکٹروں ،پوسٹ گریجویٹ ٹرینرز اور ہاؤس جاب کرنے والے ڈاکٹروں کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے اس سمپوزیم کے انعقاد کو سراہا ۔
جلد