پیپلز پارٹی قائدین نے جلسے میں زخمی ہونے والے کارکن کی عیادت کی

پیپلز پارٹی قائدین نے جلسے میں زخمی ہونے والے کارکن کی عیادت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے موچی گیٹ کے جلسہ میں سائن بورڈ گرنے سے زخمی ہونیو الے پارٹی کے سینئرجیالے محمد لیاقت کی عیادت کے لئے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی ہدایت پر این اے 120کے ٹکٹ ہولڈر ھافظ زبیر کار دار میو ہسپتال گئے اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور ان کے علاج معالجے کے اخراجات کے لئے انہیں دس ہزار روپے بھی دئیے اور کہا کہ اس کے علاوہ بھی انہیں جس چیز کی ضرورت ہو گی لاہور کی تنظیم انہیں مہیا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ آپ نیک کاز میں شریک تھے اور اسی نیک کاز کے دوران آپ زخمی ہوئے ہیں اللہ کا شکر ہے کہ اس نے آپکو بڑے نقصان سے بچا لیا ہے اللہ کرے کہ آپکی اس عظیم جدوجہد اور قربانی کی وجہ سے ہی کشمیر کو آزادی مل جائے ۔
زخمی کارکن