نظام تعلیم کو نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ کرنا ہو گا،ذکر اللہ مجاہد

نظام تعلیم کو نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ کرنا ہو گا،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نظام تعلیم کو نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ کرنا ملکی استحکام اور بقاء کی ضمانت ہے۔موجودہ نصاب تعلیم ایک قوم کی بجائے مختلف طبقات پیدا کر رہاہے ۔یکساں نظام تعلیم میں ہی قومی وحدت اور ملکی ترقی کا راز پنہاں ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نصاب تعلیم کے معاملات کو صوبوں کے حوالے کرنے کی بجائے مرکزی سطح پر منظم کرے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے تانیس گروپ آف انسٹی ٹیوٹ کی سالانہ تقسیم انعامات تقریب میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی شعبہ سیاسی امور کے ڈپٹی سیکرٹری و داراارقم سکول کے ڈائریکٹر محمد الیاس ، جماعت اسلامی پی پی 139کے امیر حسان بن سلمان ، فاروق ارشد ، شاہد انیس انصاری ، سیکرٹری انسٹی ٹیوٹ امتیاز و دیگر رہنماء موجود تھے۔ ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم خود کو مسلمان کہلانے میں فخر تو کرتے ہیں ، مگر عملی زندگی میں اسلام کے اصولوں اور قرآن وسنت کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہیں۔ انفرادی زندگی میں فرسودہ رسم و رواج کو ہی اہمیت دیتے ہیں اور اجتماعی طور پر حلال و حرام ، سچ اور جھوٹ کی کوئی تمیز نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دوہرہ نظام تعلیم اور طرز عمل رہے گا تو معاشرے میں خرابیاں پیدا ہوگی ۔ بہترین معاشرہ بنانے کیلئے ہمیں انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اسلامی اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ آج ہمارے معاشرے کی زبوں حالی کی وجہ بنی مہربان ﷺ سے روگردانی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...