شالیمار زون ، بھٹو پر چھاپے ، 2محنت کش بچے برآمد ، منشی گرفتار

شالیمار زون ، بھٹو پر چھاپے ، 2محنت کش بچے برآمد ، منشی گرفتار

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سیدکی ہدایت پر اے سی شالیمار نے اینٹوں کے بھٹہ پر چھاپہ مارا۔اس موقع پر لیبر ڈیپارٹمنٹ اورپولیس کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔چیکنگ کے دوران بھٹہ پر ایک بچے کو کام کرتے ہوئے برآمد کرلیا گیا ۔ اے سی شالیمار نے بتایا کہ المدینہ برکس جی ٹی روڈ واہگہ شالیمار زون کے منشی کرامت کو حراست میں لے کرمنشی اور بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔ اے شالیمار نے اعوان برکس پر بھی چیکنگ کے دوران ایک بچے کو کام کرتے ہوئے براآمد کر لیا اور بھٹہ کے منشی مدثر کو حراست میں لے لیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1