اوور سیز کمیشن کی کاوش،قتل کیس میں نامزد دیار غیر میں مقیم پاکستانی بری

اوور سیز کمیشن کی کاوش،قتل کیس میں نامزد دیار غیر میں مقیم پاکستانی بری

لاہور(اپنے نمائندے سے )اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی کاوشوں سے مقدمہ قتل میں غلط طورپر ملوث کئے گئے سمندرپارمقیم پاکستانی کو تفتیش کے بعد بے گناہ قرار دیدیا گیا۔ کمشنراوپی سی افضال بھٹی نے اس ضمن میں بتایا کہ لنکاشائر ،برطانیہ میں مقیم محمد اختر نے کمیشن کو شکایت درج کرائی کہ بعض افراد نے ان کا نام 2012 میں گجرات میں ہونے والے 2 افراد کے قتل کی ایف آئی آر میں غلط طور پر درج کروادیا ہے جبکہ اس وقت وہ برطانیہ میں تھے۔ افضال بھٹی نے بتایا کہ یہ کیس ایڈیشنل ڈی جی اوپی سی ،ڈی آئی جی آغا محمد یوسف کے سپرد کیاگیا جنہوں نے گجرات پولیس کی معاونت سے کیس کی تفتیش کی ۔تحقیقات کے دوران محمد اختر پر لگائے گئے الزامات درست ثابت نہیں ہوسکے جس کے بعد گجرات پولیس نے اوورسیز پاکستانی کو بے گناہ قرار دے کر اپنی رپورٹ عدالت بجھوادی ہے۔ افضال بھٹی نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت اوپی سی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...