تعلیمی سہولیات کی کمی اور بد اخلاقی کے واقعات کے خلافتحاریک التواء جمع

تعلیمی سہولیات کی کمی اور بد اخلاقی کے واقعات کے خلافتحاریک التواء جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے گجر خان میں معذور بچی کو بد اخلاقی کا نشانہ بنانے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔کھیتوں میں کام کرنے والے مزارع نے با اثر افراد کے دباؤ میں معذور بیٹی سے بد اخلاقی کرنے والے ملزم کو معاف کردیا ۔غریب مزارع پر دباؤ ڈال کر صلح کرانا جاگیردارانہ اور وڈیرا ازم کی گھناؤنی مثال ہے ۔لہذا یہ ایوان اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ عدالتیں ایسے واقعات میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں اور کسی قسم کی دیت یا دباؤ میں صلح کو ہر گز قبول نہ کیا جائے ۔دریں اثناء تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات نظر انداز کر دئیے گئے ، پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں معذور طلبہ کیلئے سہولیات کا فقدان سامنے آ گیا

تحاریک التواء

مزید : میٹروپولیٹن 1