عدلیہ کے خلافہرزہ سرائی ملکی مفادات کے خلاف ہے،کامران سیف

عدلیہ کے خلافہرزہ سرائی ملکی مفادات کے خلاف ہے،کامران سیف

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ق) کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی اور مسلسل الزام تراشی کی سیاست ملکی مفاد ات کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ان کے حق میں فیصلے آتے رہے وہ عدلیہ کی تعریف کرتے نہیں تھکتے تھے اب جبکہ ان کی کرپشن کے ثبوت عدالتوں کو مل چکے ہیں اور فیصلے ان کے خلاف ہورہے ہیں تو وہ پورے ملک میں عدلیہ کے خلاف دھواں دار تقریریں کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کی بجائے سابق وزیراعظم الزامات کا سامنا کرتے ہوئے عدلیہ کو ثبوت دیں تاکہ وہ بری ہوسکیں ۔

کامران

مزید : میٹروپولیٹن 1