ملک میں کروڑوں بچے تعلیم کے حق سے محروم ہیں،شہزاد یونس

ملک میں کروڑوں بچے تعلیم کے حق سے محروم ہیں،شہزاد یونس

لاہور( پ ر) تحریک انصا ف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے کہاہے کہ (ن) لیگ کے حواریوں کو بڑی بڑی بڑھکیں لگانے اور جھوٹ بولنے کے سواء کوئی دوسرا کام نہیں ،انہوں نے کہا کہ ملک میں کروڑوں غریب بچے تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم ہو چکے ہیں مگر کرپٹ حکمران ناکام منصوبے بنا کر قوم کا اربوں روپے ضائع کررہے ہیں ،حکمران صرف اور صرف وہ منصوبے بنا رہے ہیں جن میں انکو بھاری کمیشن ملتی ہے اورنج ٹرین جیسے ناکام منصوبوں بناکر لوگوں کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی حق سے محروم کررہی ہے،غریب کا بچہ تعلیم حاصل نہیں کرسکتا دانش سکول جیسے ناکام منصوبوں کی بجائے پڑھا لکھا پنجاب جیسے منصوبے شروع کرنے چاہئیے تاکہ ہر بچہ تعلیم حاصل کرسکے حکمران طبقہ غریب کے بچوں سے تعلیم کا حق چھین کر انہیں اپنا غلام رکھنا چاہتاہے۔

شہزاد یونس

مزید : میٹروپولیٹن 1