تحریک لبیک یارسول اللہؐ نے این اے 124میں انتخابی مہم تیز کر دی

تحریک لبیک یارسول اللہؐ نے این اے 124میں انتخابی مہم تیز کر دی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ نے این اے 124، پی پی 145اور پی پی146میں 2018کے انتخابات کیلئے الیکشن کمپین تیز کر دی ۔ اس سلسلہ میں تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے چیئر مین اور این اے 124سے قومی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے مجاہد آباد مغلپورہ میں دفاتر کے افتتاح کیلئے دورہ کیا اس موقع پر رام گڑھ سٹاپ سے انہیں جلوس کی شکل میں جامع مسجد مدنی لایا گیا جہاں انہوں نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا ۔اس موقع پر مغلپورہ کے بزرگ عالم دین حضرت پیر قاضی محمد ولی الرحمٰن ،حضرت مولانا بشیر رضوی ،حضرت مولانا پروفیسر محمد اشرف اعوان ،حضرت مولانا محمد مختار حیدری، حضرت مولانا فدا حسین جلالی،حضرت مولانا محمد حنیف حنفی ، حضرت مولانا محمد فیاض وٹو،حضرت مولانا محمد مظہر فرید فریدی،حضرت مولانا محمد ارشد قادری سمیت کثیر تعداد میں علماء و عمائدین نے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ میں شمولیت کا اعلان کیا اور اپنی طرف سے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو این اے 124اور پی پی145،پی پی146میں بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔اس موقع پر لبیک یارسول اللہ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے علماء اور کارکنان کو کہا کہ ہر طرف یہ پیغام دیں کہ ووٹ مقدس امانت ہے یہ نہ تو نالیوں اور کھالیوں میں بہانے والی چیز ہے نہ ہی اتنا سستا ہے کہ اس کو دنیاوی مفادات اور برادری ازم کی بھینٹ چڑھا دیا جائے،ووٹ بیعت ہے جس کا مستحق قرآن و سنت کے لحاظ سے کوئی عادل اور اسلام کا وفادار ہوسکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...