مسئلہ کشمیر پر عالمی قوتوں کی خاموشی افسوسناک ہے،حکماء
لاہور(جنرل رپورٹر) مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں جو آج بھی موثر ہیں لیکن دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کشمیری ہر ظلم و ستم اپنی جانوں پر سہہ رہے ہیں لیکن لمحہ بہ لمحہ ان کے شوق شہادت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر اسی حکومت کے دور میں حل ہو گا اور مسلمانان کشمیر ہمارے ساتھ شامل ہو کر پاکستان کا حصہ بن جائیں گے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پاکستان طبی کانفرنس پنجاب حکیم محمد احمد سلیمی،حکیم سید عمران فیاض ، حکیم محمدافضل میو،حکیم حامد محمود، حکیم محمد اسماعیل ، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم عطا ء الرحمان صدیقی، حکیم طاہر نوید جنجو عہ ، حکیم امجد وحید بھٹی اور دیگر اطباء نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی نشست کے دوران کیا۔حکیم محمد احمد سلیمی نے کہا کہ بھارت کا کشمیر کے ساتھ کوئی زمینی رابطہ نہیں تھا لیکن ریڈ کلف ایوارڈ میں بد دیانتی کر کے گورداسپور کو بھارت میں شامل کر کے اسے کشمیر تک زمینی راستہ دیا گیا۔ حکیم سیّد عمران فیاض نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو دبانے کی جتنی بھی کوششیں کی گئیں وہ سب ناکام ہو گئیں کیونکہ تحریک آزادء کشمیر میں شہداء کا خون شامل ہے۔آج دنیا میں جن مسائل کا سب سے زیادہ ذکر ہو رہا ہے ان میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے۔پاکستان اور کشمیری اس مسئلے کے اہم فریق ہیں اور امید ہے کہ یہ مسئلہ بہت جلد حل ہو گا۔
حکیم