تحریک آزادی کشمیر در حقیقت تکمیل پاکستان کیلئے ہے،ثروت قادری

تحریک آزادی کشمیر در حقیقت تکمیل پاکستان کیلئے ہے،ثروت قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ جموں کشمیر کی آزادی اور حق خود ارادیت کی تحریک پاکستان کی تکمیل کی تحریک ہے ، جنت نظیر کشمیر کی وادی لہولہو ہے بھارتی مظالم وبربریت نے گھر کے گھر اُجاڑ دیئے ،کشمیر کی آزادی کی تحریک میں ایک لاکھ سے زائد ماؤں ،بہنوں ،بھائیوں ،بزرگوں اور بچوں نے جام شہادت نوش کرکے لازوال قربانیاں دی ہیں ،آج بھی کشمیرمیں لاکھوں مائیں ،بہنیں ،بچے ،بزرگ زخمی اور اپائچ ہوچکے ہیں ،بھارت کی سرکاری دہشتگردی کی وجہ سے جنت نظیر کشمیر موت کی وادی میں تبدیل ہوگیا ہے ،ہمارے دل کشمیریوں پر مظالم اور بیٹیوں کی عصمت دریوں پر رنجیدہ ہیں ،اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان کشمیر کے عوام کو بھارتی چنگل سے نجات دلانے کے لئے بڑا فیصلہ کرئے ،پاکستان جہاد کا اعلان کرئے انشاء اللہ پاکستان سنی تحریک کا ایک ایک کارکن جذبہ شہادت سے سرشار کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے نجات دلا کر دم لے گا ،کشمیر میں بچے ،مائیں ،بہنیں ہمیں مدد کیلئے پکار رہے ہیں ،عالمی برادری ،اقوام متحدہ کو کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی اور بربریت نظر نہیں آرہی ،کلمہ گو مسلمانوں کو سلامتی کونسل کی قرار داد کے تحت آزادی کی بجائے بھارتی دہشتگرد فوج کے حوالے کردیا گیا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ,ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ 1963میں حضرت بل کے کی خانقاہ سے موئے مبارک چوری کئے جانے کے بعد کشمیریوں کی آزادی کی تحریک میں تیزی آئی ،انتہا پسند ہندؤں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کیا جارہا ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے