کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ، پارلر اور بیوٹر سیلون کی رجسٹریشن جلد مکمل کرنیکا فیصلہ

کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ، پارلر اور بیوٹر سیلون کی رجسٹریشن جلد مکمل ...

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ خواجہ عمران نذیر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا نواں ماہانہ اجلاس ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ کوپر روڈ میں ہوا ۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ سنٹرلائیذڈباربر اینڈ بیوٹی سیلون لائسنسنگ سسٹم کے تحت تمام پارلرز اورحجام کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے اور یہ مرحلہ جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا،جس سے ہیپا ٹائٹس اور انفیکشن کنٹرول پروگرام کو مزید تقویت ملے گی اور ہیپا ٹائٹس اور دوسرے وبائی امراض کے تدارک کو یقینی بنا لیا جائے گا،انہوں نے اضلاع کی ماہانہ کارکردگی پر تسلی بخش اطمینان کا اظہار کیا۔ ااس سلسلہ میں ان کا مزیدکہنا تھا کہ پنجاب حکومت شعبہ صحت میں بہتری کے لیے نہایت سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، جن کے دوررس نتائج مرتب ہوں گے ۔ اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ علی جان خان،ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول محمدسہیل،چیف ڈرگز کنٹرولرپنجاب محمدمنورحیات کے علاوہ پراونشل ڈرگز کنٹرول یونٹ، پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ، چیف ڈرگزکنٹرولرپنجاب آفس کے افسران اورتمام اضلاع کے سیکرٹریز ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے شرکت کی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ علی جان خان نے میٹنگ میں تمام اضلاع کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا ،اور متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول محمدسہیل نے موجود افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہDQCB نے666کیسز کا فیصلہ کیا،جن میں206کو وارننگ دی گئی اور 388کیسز کو پراسیکوشن کے لیے پیش کیاجبکہ07کیسزمیں ایف۔آئی۔آر۔ درج کروائی گئی۔میٹنگ کے اختتام پر لائسنسنگ اتھارٹی سی ڈی سی پنجاب محمد منور حیات نے بتایا کہ اب تک سنٹرل لائسنسنگ سسٹم کے زیرِ تحت 15605 لائسنس پرنٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ23097فائلز کا سسٹم میں اندراج کیا جاچکا ہے۔

عمران نذیر

مزید : میٹروپولیٹن 1