شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں ریکارڈ ترقی ہوئی،زمرد یاسمین

شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں ریکارڈ ترقی ہوئی،زمرد یاسمین

لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کا اپنا کوئی منشور اور پروگرام نہیں، وہ صرف دوسروں پرکیچڑ اچھالنے کو سیاست سمجھتے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کوطاقتور اور توانا بنایا اسی لئے ضمنی و کنٹونمنٹس بورڈ اور بلدیاتی اور ضمنی انتخابات میں عوام مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیتے ہیں، عوام عمران خان کو اب اس لئے ووٹ نہیں دیتے کیونکہ وہ جھوٹ بولتے ہیں، انہوں نے خیبرپختونخوا میں 10 کروڑ درخت لگانے کا دعویٰ کیا، وہ کسی کیمرے میں 10 کروڑ درخت دکھا دیں جو انہوں نے خیبرپختونخوا میں لگائے ہیں، عمران خان اتنا ہی جھوٹ بولیں جس پر لوگ یقین کر لیں موجودہ حکومت کے اڑھائی سالہ دور میں جتنے کام ہوئے ہیں اتنے کام پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوئے، جو کام 65 سالوں میں نہیں ہوسکا وہ ہماری حکومت نے ڈھائی سالوں میں کردکھایا ہے،ملک کو2018ء تک لوڈ شیڈنگ اور2018ء سے قبل دہشت گردی سے نجات ملے گی، محمد نواز شریف نے دھرنے کی سیاست کے باوجود پاکستان کی معیشت کے پہیے کو چلائے رکھا اور طاقت ور اور توانا بنایا اسی لئے آج ہمیں پاکستان میں ایک امید کی کرن نظر آتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1