طویل لوڈشیڈنگ عوام کے لئے اذیت ناک ہے،یاسر گیلانی

طویل لوڈشیڈنگ عوام کے لئے اذیت ناک ہے،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے صنعتوں اور کاروباری مراکز کی بندش سے روزانہ اربوں کا نقصان ملکی معیشت کمزور ہو رہی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ دو ماہ پہلے لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا حکومتی اعلان سامنے تو آیا لیکن یہ رعایت حاصل کر لی گئی ہے کہ جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے، وہاں سزا کے طور پر لوڈشیڈنگ کی جاتی رہے گی۔ ایسی لوڈشیڈنگ کے بارے میں عموماً حکومتی موقف محض بہانہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسم گرما میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے متعلق حکومتی دعوے کی حقیقت سامنے آ جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1