ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کااہم حصہ ہے،مولانا عبدالنعیم

ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کااہم حصہ ہے،مولانا عبدالنعیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ختم نبوت کا عقیدہ مسلمانوں کے ایمان کا ایک اہم حصہ ہے اور یہ مسئلہ ہر دور میں انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے جب بھی اسلام دشمن عناصر نے اس بنیادی عقیدے پرحملہ آور ہونیکی کوشش کی عاشقان مصطفی ﷺ نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اسکا تحفظ کیاان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم،مولانا سعیدوقار،مولانا مفتی عبدالعظیم ترمذی،مولانا مفتی عارف ماللہ ،مولانا مفتی محمداسماعیل نے جامع مسجد فاطمہ رائے ونڈروڈ لاہور میں ختم نبوت کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کنونشن میں مولانا محمدمخدوم،قاری محمدآصف،بھائی محمدعثمان نقشبندی،بھائی محمدفاروق،مولانا محمدداؤد ،مولانا محمدایاز،مولانا محمدمحمدطاہرصدیقی سمیت کئی علماء اور کارکنان نے شرکت کی۔علماء نے کہا کہ جب تک اہم پوسٹوں سے قادیانیوں کو نہیں ہٹایاجاتااسوقت تک ملک عزیزمیں امن قائم نہیں ہوسکتا۔حکمرانوں نے قانون تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت ایکٹ پر خفیہ طورپر پوری پلاننگ کیساتھ حملہ آور ہونیکی کوشش کی مگرامت مسلمہ نے بروقت غیرت ایمانی کا مظاہرہ کر کے ختم نبوت کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیا۔علماء نے کہا کہ علماء نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں قادیانی فتنہ کی اسلام وآئین پاکستان کے منا فی سر گرمیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں جبکہ حکومتی سطح پرمتعدد قادیانیت نوازی کے اقدامات سے مسلمانوں کے اندر شدیدبے چینی اوراضطراب پایا جاتا ہے ۔عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی اور بنیادی فرض ہے ۔
ختم نبوت